Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
    • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
    • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
    • نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
    • جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
    اہم خبریں

    بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

    مارچ 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

    کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

    بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم رہا اور  اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا نے 18 اور اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے، شریاس آئیر نے 48 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈکی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    روہت شرما شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، راچن رویندرا نے 4 میچوں میں 263 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجگور میں سندھ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں سمیت تین حجام قتل
    Next Article پاکستان کی معیشت کی بحالی، روشن مستقبل کی علامت
    Web Desk

    Related Posts

    ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 22, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 22, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.