ہندوستانی پروپیگنڈا اپنے عروج پر پہنچ گیا ،پاکستانی افواج کی جانب سے تباہ شدہ جہازوں کی شرمندگی چھپائے نہ چھپے ۔
انڈین اخباروں میں من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع ہوئیں کہ 100 دہشتگرد مارے گئے ہیں، بی جے پی نے اپنے آفیشل اکاونٹ پر لکھا کہ مسعود اظہر کو مارا گیا ہے جو فلاں فلاں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
لیکن بھارتی حکومت نے جو دو پریس کانفرنس کیں ان میں جب بھی سوال کیا گیا کہ کون سے دہشتگرد مارے ہیں تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔
جب بھارتی حکام سے پریس کانفرنس کے دوران جہاز گرائے جانے سے متعلق سوال ہوا تو اسکا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
اگر دہشتگرد مارے ہیں اور جہاز گرائے ہیں تو دنیا کو بتاتے کیوں نہیں؟ کیونکہ ایسا ہوا ہی نہیں اور کہیں اگر ایسا ہو جاتا تو چیخ چیخ کر آسمان پھاڑ دیتے !