Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    اہم خبریں

    میڈیا اور اکیڈیمیا کو جوڑنا: صحافت کے مستقبل کی تشکیل کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

    نومبر 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    International conference on connecting media and academia: shaping the future of journalism
    لیگیسی میڈیا کی ساکھ کو سب سے بڑا چیلنج ریٹنگ اور نمبرز کے دباؤ سے ہے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کے مارگلہ ہوٹل میں ڈی ڈبلیو اکیڈیمیا کے زیرِ اہتمام چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس ”برجنگ میڈیا اینڈ اکیڈیمیا: شیپنگ جرنلزم آف دی فیوچر“ (Bridging media & academia: Shaping journalism of the future) منعقد ہوئی, کانفرنس میں ملک بھر سے سینکڑوں طلبہ، اساتذہ، صحافی، سیاسی رہنما اور میڈیا پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ چین، کرغیزستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، ازبکستان اور منگولیا کے سفارت کاروں اور ماہرین نے بھی پینلز میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

    اسلام آباد: کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستانی میڈیا انڈسٹری اور جامعات کے درمیان موجود خلیج کو پاٹنا اور مستقبل کی صحافت کو معیاری، ذمہ دارانہ اور تحقیق پر مبنی بنانا تھا۔ سینئر صحافیوں طلعت حسین، ابصار عالم، فہد حسین، انیقہ نثار، صدارتی مشیر مرتضٰی سولنگی، رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ اور میڈیا کے دیگر بڑے ناموں نے اپنے تجربات اور مشورے پیش کئے ۔

    کیوان حامد راجہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میڈیا میں ضابطہ، احتساب اور صداقت تھی، آج ہم ان تینوں محاذوں پر لڑکھڑا رہے ہیں، لیگیسی میڈیا کی ساکھ کو سب سے بڑا چیلنج ریٹنگ اور نمبرز کے دباؤ سے ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پیمائش کے یہ اعداد و شمار ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم اپنی اصل شناخت یعنی صداقت کو چھوڑ دیں۔“ ان کی بات کو شرکاء نے زور دار تالیوں سے سراہا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکاء اس بات پر متفق ہوئے کہ میڈیا ہاؤسز اور یونیورسٹیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، مشترکہ تربیتی ورکشاپس، طلبہ کے لیے رپورٹنگ ایکسچینج پروگرامز، تحقیقاتی منصوبے اور انٹرن شپ کے مواقع بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔

    شرکاء کا خیال تھا کہ صرف اسی طرح نئی نسل کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار بھی سکھائی جا سکیں گی ۔

    یہ کانفرنس پاکستانی صحافت کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے جو میڈیا اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مستقبل کی ذمہ دار صحافت کی بنیاد رکھ رہی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
    Next Article دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.