Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
    • میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔
    • جاوید اختر کی پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائ ایک سخن ور اور لکھاری کے شایان شان نہیں پرزور مزمت کرتا ھوں۔ ناصر علی سید۔۔
    • انیلا اعجاز اور عظیم سجاد( زومی) 80 کی دھائ میں پشاور ٹیلیویژن کے اردو ھندکو اور پشتو ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے
    • شوبز سے وابستہ افراد کی شادیاں کیوں ناکام ھوتی ہیں اسکی بنیادی وجوہات فضیلہ قاضی کچھ یوں بتاتی ہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران نے اسرائیلی حملوں میں امریکہ کو برابر کا شریک ٹھہرادیا
    اہم خبریں

    ایران نے اسرائیلی حملوں میں امریکہ کو برابر کا شریک ٹھہرادیا

    جون 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran accuses US of being an equal partner in Israeli attacks
    اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران نے اسرائیلی حملوں میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ کو بھی شریک ٹھہرادیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ  اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے  اور  اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ۔

    تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا، ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا ۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونےکا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، عالمی برادری ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے ۔

    عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ  فارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، ایران پر اسرائیلی حملہ امریکا کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا، امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں ۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کو ایران دیگر ممالک تک توسیع کرنےکا خواہاں نہیں لیکن اگر مجبور کیا گیا تو ایران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے، ایران اپنا دفاع کر رہا ہے جو اس کا اصولی حق ہے ۔

    ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز  ریکٹر  پر اسرائیلی حملےکی مذمت کرے، ایران کسی ایسے معاہدےکا حصہ نہیں بنےگا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے، اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار شہید کرکے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنےکی کوشش کی ، یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زیادہ کرنےکا عمل جاری رکھا جائےگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران اسرائیل جنگ: ڈولتا ہوا عالمی توازن
    Next Article پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

    نومبر 3, 2025

    بنوں:شمالی وزیرستان کے ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی

    نومبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی

    نومبر 4, 2025

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 4, 2025

    افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، افغان بارڈر فورس کے اہلکار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 3, 2025

    میری پیدائش پشاور کے علاقہ رام داس میں ھوئ گڑھی میراحمد شاہ کے گلی کوچوں میں بچپن گزرا۔ فردوس جمال۔۔

    نومبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.