Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
    • ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک
    • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
    • پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
    • شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان
    • مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ
    • خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، امیر حیدر خان ہوتی
    • میں جو ھوں اس پہ پشیماں نہیں ھوں لوگوں کی باتوں کی پرواہ کبھی نہیں کی نہ ھے۔۔۔ ڈولفن آیان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ايران کے قطر،عراق،کویت،بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے
    اہم خبریں

    ايران کے قطر،عراق،کویت،بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے

    جون 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran launches missile attacks on US bases in Qatar, Iraq, Kuwait, Bahrain
    ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے گئے ہیں، خبر ایجنسی
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کر دیے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا ۔

    ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکہ کے سب سے بڑے فضائی اڈے العدید پر 6 میزائل داغ دیئے جب کہ عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

    غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چمک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

    تاحال ان حملوں کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان سے متعلق کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ،اس بات کی تصدیق قطر کی وزارت دفاع نے کی ہے اور ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

    ایرانی حملوں کے پیش نظر قطر اپنی فضائی حدود بند کر چکا ہے، قطری حکومت نے متعدد سکولوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔

    ایران نے عراق میں بھی امریکی اہداف پر حملہ کر دیا، عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ متعلقہ حکام ملک کی فضائی حدود میں ہوائی ٹریفک کی عارضی معطلی کا اعلان کرتے ہیں، جو کہ خطے کی صورتحال میں پیش رفت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کی جا رہی ہے ۔

    ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل قطر میں امریکی اڈے پر داغا گیا جبکہ دوسرا عراق میں ایک اور امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کو ایران کی براہِ راست جوابی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کے حکم پر ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کردونگا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کا قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے پر اظہار تشویش
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

    جنوری 10, 2026

    ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک

    جنوری 10, 2026

    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند

    جنوری 10, 2026

    ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک

    جنوری 10, 2026

    خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

    جنوری 10, 2026

    پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، وفاق کے حوالے کی جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

    جنوری 9, 2026

    شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں 10 اور 11 جنوری کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان

    جنوری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.