پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران امریکا جنگ بندی کے معاشی اثرات فوراً ہی عالمی مارکیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز 12920 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق بڑی نوعیت کی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ کاروبار بڑھتے ہی کے ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کے بڑے اضافے پر ٹریڈنگ صبح 9 بجکر 37 منٹ پر معطل کی گئی، جس کے بعد اب بازار حصص میں کاروباری سرگرمیاں 10 بجکر 42 منٹ پر بحال ہوں گی۔
بعد ازاں پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں بحال کردی گئیں اور بازار حصص میں 12730 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کا تسلسل برقرار رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 404 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی مشروط جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں بڑا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
منگل, ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
- وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
- بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
- پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
- جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

