Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کا یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے اور سات سالہ معطلی کی پیشکش
    اہم خبریں

    ایران کا یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے اور سات سالہ معطلی کی پیشکش

    فروری 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran Offers to Limit Uranium Enrichment to 3.6%
    ایران یورینیم افزودگی کو 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک محدود کرنے پر آمادہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران اور امریکہ  کے درمیان جاری جوہری مذاکرات سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ایک عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو پیشکش کی ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کو 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک محدود کرنے پر آمادہ ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عرب سفارتکار کا کہنا تھا کہ ایران نے مذاکرات کے دوران امریکہ کو ایک مسودہ پیش کیا ہے جس میں کئی اہم تجاویز شامل ہیں۔ سفارتکار کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو سات سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی مسودے میں یورینیم افزودگی کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے دیگر اقدامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ تاہم امریکا کا مؤقف اس سے مختلف بتایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ ایران اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی تیسرے ملک منتقل کرے اور اپنے جوہری پروگرام کو کم از کم دس سال کے لیے معطل رکھے۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران اب بھی امریکہ کے چند مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں، جس کے باعث مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اگر فریقین کے درمیان اختلافات برقرار رہے تو خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم سفارتی حلقوں کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک اب بھی مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو سات سال مکمل، قومی دفاع کے عزم کا اعادہ
    Next Article خیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.