Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل
    • دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    • گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے
    • پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    • اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
    • سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » داعش کے دہشتگرد شریف اللہ نے اعتراف جرم کرلیا، سزا کیا ہوگی؟
    افغانستان مارچ 6, 2025

    داعش کے دہشتگرد شریف اللہ نے اعتراف جرم کرلیا، سزا کیا ہوگی؟

    Facebook Twitter Email
    ISIS terrorist Sharifullah confesses to crime
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد شریف اللہ نے ایبے گیٹ حملے کی تیاری میں مدد دینے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ دہشت گرد نے تسلیم کیا اس نے حملے کی تیاری کروائی۔ حملے کے لیے روٹ کی معلومات دیں۔ ملزم کو امریکی عدالت میں بھی پیش کردیا گیا۔

    پاک افغان سرحدی علاقے سے گرفتار داعش کے دہشت گرد شریف اللہ عرف جعفر کو ورجینیا کی عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ شریف اللہ نے عدالت میں مترجم کی خدمات حاصل کیں اور سماعت کے دوران بلیو یونیفارم اور ماسک پہنے رکھا۔ جج ولیم پورٹر نے شریف اللہ کو اگلی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

    وکلا کے مطابق شریف اللہ کے پاس کوئی اثاثہ نہیں اور اسے وفاقی عوامی محافظ کی ضرورت ہے۔ شریف اللہ پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد فراہم کرنے اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ کابل ائرپورٹ پر ہلاکت خیز حملے میں ملوث تھا اور وہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جن پر اس حملے کا الزام ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق، اگر ورجینیا کی عدالت میں شریف اللہ پر عائد الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بانڈی نے کہا ہے کہ اس (شریف اللہ) داعش کے دہشت گرد نے 13 بہادر میرینز کے وحشیانہ قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی ڈیفنس سیکریٹری نے بھی داعش کے دہشت گرد کو پکڑنے میں مدد دینے پر پاکستان کا شکریہ دا کیا، امریکی معلومات کی بنیاد پر پاکستان نے آپریشن کیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی خفیہ ایجنسی ”سی آئی اے“ کی فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اعلیٰ کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کیا ہے، جسے امریکا 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران ایبی گیٹ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتا ہے۔

    پاکستان نے معلومات ملنے پر ایک ایلیٹ یونٹ بھیجا اور شریف اللہ کو پاک افغان سرحد کے قریب کے ایک علاقے سے پکڑ لیا۔ شریف اللہ کی امریکا روانگی کے معاملے پر دس روز سے کام جاری تھا۔ شریف اللہ کو منگل کی رات واشنگٹن پہنچایا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پاکستان اور امریکا کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان روابط بحال ہونے کی شروعات ہے۔ امریکی قومی سلامتی مشیر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو فون کیا اور صدر ٹرمپ کی جانب سے اظہار پسندیدگی کا پیغام پہنچایا۔

    واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ادارے ”ایگزیوس“ نے دو امریکی حکام کے حوالے بتایا کہ مبینہ کمانڈر محمد شریف اللہ، جو ”جعفر“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، افغانستان اور پاکستان میں داعش کے ایک اہم گروہ کا رہنما تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی، جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 سے زائد افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم نے امیر مقام کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت قبول کرلی
    Next Article امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا وزیرخارجہ سے رابطہ
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.