Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک
    • بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
    • خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔
    • اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟
    • کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔
    • دسمبر میں Evamp پشاور کے باسیوں کیلئے میگا ایونٹس لیکر ارھا ھے۔۔۔ کامران جان
    • خیبر ٹیلیویژن  دنیا بھر میں پشتونوں کی عظمت رفتہ کو احسن طور پہ پیش کررھا ھے۔ فیاض وردی۔۔۔ منظور خان
    • ابراھیم جان کی افسوسناک موت کی ذمہ داری سندھ حکومت پہ عائد ھوتی ھے۔ مشی خان۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا
    اہم خبریں

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا

    اکتوبر 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad Police Attack Press Club, Protesters Use Worst Violence on Journalists, Break Cameras
    صحافتی تنظموں نے کلب ملازمین، فوٹو گرافرز اور ویڈیو جرنلسٹس پر پولیس تشدد کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے وفاقی پولیس اہلکاروں نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بول دیا، مظاہرین کی آڑ میں پریس کے کیفیٹریا میں موجود صحافیوں پر پولیس اہلکاروں نے بدترین تشدد کیا ، کیمرے توڑے اور موبائل بھی چھین لئے ۔

    اسلام آباد: آزاد کشمیر میں تشدد کے خلاف چند مظاہرین نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں کے وہاں پہنچنے پر کچھ مظاہرین پریس کلب کے اندر چلے گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکار بھی زبردستی نیشنل پریس کلب کے اندر گھس گئے ۔

    اس دوران اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے نہ صرف مظاہرین کو گرفتار کیا بلکہ اندر موجود صحافیوں اور کلب ملازمین پر بھی تشددکیا اور ایک فوٹو گرافر کا کیمرا بھی توڑ دیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

    نیشنل پریس کلب میں زبردستی گھسنے اور صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کی ہے ۔

    صحافتی تنظموں نے کلب ملازمین، فوٹو گرافرز اور ویڈیو جرنلسٹس پر پولیس تشدد کو دہشت گردی قرار دیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد پریس کلب پر دھاوا صحافیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافیوں کی کردار کشی، انہیں دباؤ میں لانے اور اظہار رائے کو سلب کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

    مزید کہا گیا کہ میڈیا نے جنگ کے دوران ذمہ داری سے ملکی و قومی مفاد کو پیش نظر رکھا اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی، رپورٹرز، فری لانسرز کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینا آزاد صحافت کے نظریے کی خلاف ورزی ہے ۔

    صحافتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس کے خلاف اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت اور آئینی و قانونی جدوجہد کا ہر آپشن استعمال کیا جائے گا ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اس واقعے پر ہم غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے انٹرنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے کچھ لوگ احتجاج کر رہے تھے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے پولیس اہلکار ان کا پیچھا کرتے ہوئے کلب پہنچے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی
    Next Article خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    دسمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔

    دسمبر 2, 2025

    اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟

    دسمبر 2, 2025

    کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔

    دسمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.