ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
حماس کے سربراه اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحه میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ اُمہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔
فلسطین اور لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
پیر, اگست 18, 2025
بریکنگ نیوز
- موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
- سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
- خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
- آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
- اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
- مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
- مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- باجوڑ میں نقل مکانی