محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی بھر کے سرکاری اسکولوں سے مفرور اسکول اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بڑھانے اور گھوسٹ اساتذہ کو تنخواہیں نہ ملنے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو دن میں ایسے اسکول اساتذہ کی حتمی فہرست جمع کرائیں۔
محکمہ نے کہا کہ بار بار انتباہ کے باوجود، یہ مفرور اساتذہ متعلقہ افسران سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اس سے قبل محکمہ تعلیم کو بیرون ملک مقیم اساتذہ کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ ان میں سے کچھ ملازمین کام پر حاضری کے بغیر برسوں سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ دیگر نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں۔
مفرور ملازمین کی شناخت محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مشترکہ کوششوں سے ہوئی۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں آٹھ گھوسٹ اساتذہ کو برطرف کر دیا تھا۔یاد رہے کہ کراچی بھر کے سرکاری اسکولوں سے مفرور اسکول اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔