پشاور( شوبزڈیسک ) سال 1954 میں 15 جون کو ملتان میں پیدا ھونیوالا اداکار سہیل اصغر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1978 سے 88 تک بطور آر جے ریڈیو ملتان میں کام کرتا رھا بعدازاں لاھور چلے گئے جہاں پروڈیوسر نصرت ٹھاکر نے انکو ڈرامہ ۔۔رات میں متعارف کرایا جسکے بعد انکے لئے لاھور ٹی وی کے دروازے کھل گئے انکے یادگار اور کامیاب ڈراموں میں خواھش۔۔دیوانگی۔۔ پیاس۔۔اور منچلے کا سودا قابل ذکر ھے چاند گرھن انکا یادگار سیریل ھے جس میں انہوں نے جہانیاں شاہ کا کردار ادا کیا تھا سہیل اصغر ایک منجھے ھوئے اداکار تھے 13 نومبر سال 2021 کو 13 نومبر کو دارفانی سے کوچ کرگئے آج انکی چوتھی برسی بھی خاموشی سے گزرانے گی۔۔
صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

