Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    • بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    • لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، شاندار استقبال، سیاسی و عوامی رابطہ دورے کا آغاز
    اہم خبریں

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، شاندار استقبال، سیاسی و عوامی رابطہ دورے کا آغاز

    جنوری 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Karachi welcomes CM Sohail Afridi, major political meetings and public outreach ahead
    صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور پارٹی نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے ہمراہ آنے والے کابینہ کے ارکان کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی، جس پر وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ کی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے دورۂ کراچی کے دوران کراچی، حیدرآباد، کورنگی، ملیر، جامشورو اور کیماڑی سمیت مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز، صوبائی و ضلعی قیادت اور پارٹی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

    شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ میڈیا نمائندوں سے گفتگو، بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے، جبکہ مزارِ قائد پر حاضری، پارٹی کارکنان سے خطاب اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی دورے کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ اسیران سے ملاقات، اسٹریٹ موومنٹ اور پبلک موبیلائزیشن سے متعلق سرگرمیاں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین، خیبرپختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی کراچی پہنچے ہیں۔ سیاسی حلقوں کے مطابق یہ دورہ بین الصوبائی روابط اور پارٹی تنظیم کو متحرک کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleغیر قانونی امیگریشن مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے: محسن نقوی
    Next Article پشاور میں اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزم گرفتار، کمسن بچہ باحفاظت بازیاب
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026

    سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز

    جنوری 28, 2026

    ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

    جنوری 27, 2026

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.