Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کاٹلنگ:مہنگائی ماہ رمضان آتے ہی عروج پر پہنچ گئی

کاٹلنگ میں مہنگائی ماہ رمضان آتے ہی عروج پر پہنچ گئی ہے

ماہ رمضان المبارک کے آتے ہی ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔اعلامیہ کےمطابق قصائیوں،فروٹ دکاندران اور سبزی فروشوں کی من مانیاں جاری، گوشت فی کلو 800 جبکہ قیمہ 1200 روپے کلو میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔ عوام اس حوالے سےجو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے ۔ دوسری جانب انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہے۔ عوام نے ایسے میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی رمضان المبارک میں‌بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ جس کے تدارک میں‌ بے بس دکھائی دیتی ہے.انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہوتی تو یہ حال رمضان میں نہ ہوتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.