پشاور میں خیبر فوڈ فیسٹیول 2024 کا شاندار آغاز، فیسٹیول 20 سے 22 دسمبر تک شیر خان شہید اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔ جہاں جشن تو ہے ہی ساتھ میں ذائقوں اور تفریح کا یادگار امتزاج بھی ہے۔
فوڈ میلے میں کھانے پینے کے شوقین مختلف قسم کے پکوانوں کا مزہ لے سکیں گے، جبکہ خریداری کے شوقین منفرد اسٹالز کا لطف اٹھائیں گے۔ میلے میں سرکس بچوں اور بڑوں کےلیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔
فیسٹیول میں ایک ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ بھی کرایا جائے گا جہاں فوڈ میلے کے شرکا کو اپنا ٹیلنٹ ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ فیسٹیول میں کھانا پکانے کے ماہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایک دلچسپ ککنگ مقابلے میں کر سکیں گے۔
ستاروں سے سجا کنسرٹ
سورج غروب ہوتے ہی فیسٹیول میں میوزیکل کنسرٹ ہو گا جس میں پاکستان کے بڑے فنکار جلوہ گر ہوں گے۔
- 20 دسمبر: آر ڈی بینڈ، رضوان انور، اکبر علی خان، اور شاہد ملنگ۔
- 21 دسمبر: سحر گل خان، سوال، علی طارق، یمساہ نور، اور جام بوائز۔
- 22 دسمبر: جل دی بینڈ (گوہر ممتاز کے ساتھ)، نمرا مہرا، ارسلان بخاری، اور سحرش خان۔
خیبر فوڈ فیسٹیول 2024 صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک کا جشن ہے۔ اس کا انعقاد معروف ایونٹ مینجمنٹ کمپنیوں ایوانٹیسٹک اور ای ویمپ نے کیا ہے۔ یہ ایونٹ خیبر ڈیجیٹل کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جو ڈیجیٹل کی دنیا کا بڑا نام ہے جبکہ ایونٹ کو خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا تعاون بھی حاصل ہے۔
ان اداروں نے اکٹھے ہو کر پشاور کے عوام کے لیے ایک بے مثال تفریح مہیا کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ فیسٹیول ہر لحاظ سے لاجواب ہوگا۔