پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر نیوز پشاور سے نشر کیا جانیوالا ٹاک شو ( کراس ٹاک ) برق رفتاری سے اندرون ملک بلکہ افغانستان مڈل ایسٹ قطر کویت اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور افغانی ناظرین میں بھی مقبولیت حاصل کررھا ھے۔
یہ ایک ایسا توجہ طلب اور مصدقہ رپورٹس تبصروں پہ مبنی ھے جو ملک کی سیاسی معاشی اور خصوصا جنوبی پختونخواہ کے اضلاع بنوں ۔لکی مروت۔ وزیرستان ۔پاڑہ چنار ۔کرم۔ درہ آدم خیل ۔ڈیرہ اسماعیل خان۔ کرک۔۔ اور خیبر تیراہ اورکزئ میں بڑھتے ھوئے دھشت گردی کے واقعات کی تازہ ترین اور مصدقہ رپورٹس پیش کررھا ھے علاوہ ازیں کراس ٹاک میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ سینئر صحافیوں کو بھی اس ٹاک شو میں مدعو کیا جاتا ھے جنکو اپنی رائے کے اظہار کا پورا پورا موقع دیا جاتا ھے ( Cross Talk ) کے میزبان سینئر صحافی محمد وسیم خان ہیں۔