Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا:22 اضلاع کی 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار

خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع کی 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہے
خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع کی الیکشن کمیشن نے 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار دے دیں۔یہ نشستیں اعلامیہ کے مطابق منتخب نمائندوں کے انتقال یا پھر استعفیٰ کے باعث خالی قرار دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کی نشستیں ویلج کونسل محمد زئی کے ملک لال شیر، خلی زئی کے کفایت اللہ، گلشن آباد کے ذوالفقار محمود، برہان خیل کے نصر اللہ کی خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں نوشہرہ کی ویلج کونسل چوکی ممریز کے ابراہیم شاہ، چار سدہ کی عزیز آباد کے احمد علی جان، مردان کی کاٹلنگ ٹو کے لائق نواز، صوابی کی چک نودیہہ کے یوسف علی کی بھی خالی پڑی نشستیں دکھائی گئی ہیں۔
کالو خان کے عادل خان، سرد چینہ کے انور زیب، کرک کی پلوسئی سر کے شوکت علی، ہنگو کی مسلم آباد کے شاہ ابوتراب، لکی مروت کے جدوخیل کے عمران اللہ، گرزئی کے رفید اللہ کی نشستیں بھی الیکشن کمیشن کے مطابق خالی پڑی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی اضلاع شمالی وزیرستان کی ایدک تھری کے رحم راشد، ڈی آئی خان کے بیل کوٹ شریف کے سید محمد جواد، ٹانک کی محب اللہ صابر آباد کے شاہ فہد انصاری، ایبٹ آباد کی نیبر ہڈ ملک پورہ کے عمران خان کی نشست بھی خالی ہے۔
اسی طرح الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نشستیں باغان کے خالد رحمن، مانسہرہ کی گندھیان چٹی گھاٹی کے امجد، بٹگرام کی گدری کے نیاز محمد، کولائی پالس کی گلی باغ کے مروت، سوات کی چپریل کے عمران اللہ، ٹانٹو بانڈہ کے حامد الرحمن، شانگلہ کی بنڑ کے نور اللہ، ڈونئی کے ایوب خان، بونیر کی نوے کلی کے سید عالم شاہ، کوگا کے جاوید اقبال، اپر دیر کی اوسرائی کے قادر گل، لوئر دیر کی سدبرکلے کے مبارک شاہ، رحیم آباد کے عمر بادشاہ، باجوڑ کی ٹوپ کے شاکر اللہ اور چمرکند کے نور شاہ کی  خالی قرار دیدی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 27نشستیں مجموعی طور پر منتخب نمائندوں کے استعفے اور 7نشستیں نمائندوں کے انتقال کے باعث خالی ہوئیں ہیں، جبکہ ابتداءسے ایک نشست خالی قرار دی گئی ہے۔ سب ملا کر 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.