پولیو جیسے موذی مرض سے بچاو کے لئے انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر کے روز سے کیا جائے گا۔
وزیر صحت قاسم علی شاہ کے مطابق اس پولیو مہم کے دوران صوبے کے 23 اضلاع کے 35 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کے اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
ان کے مطابق اس انسداد پولیو مہم کیلئے 26 ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔