ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، یہی وجہ ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ون رشکئی انٹر چینج سے پشاور ٹول پلازا تک، لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔
موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حدنگاہ صفر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور آنیوالی ملکی وغیر ملکی پروازوں سمیت ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں۔