خیبرپختونخوا میں 11 اضلاع میں لنگرخانوں اور پناہ گاہوں کیلئے فنڈز منظور کر لئے گئے ہیں
عملی اقدامات کا خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے آغاز کر دیا ہے۔ صوبہ کے 11 اضلاع میں لنگرخانوں اور پناہ گاہوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے اعلامیہ کے مطابق جاری ہونیوالے حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لنگرخانوں اور پناہ گاہوں میں 2 کروڑ سے زائد کے فنڈز فوڈ پیکیج کیلئےمنظور کئے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لنگرخانوں اور پناہ گاہوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کے لئےفوڈ پیکیج دیا جائے گا۔سحری اور افطاری کے فوڈ پیکیج مردان، صوابی، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور لنڈی کوتل سمیت پشاور، سوات اور چارسدہ کے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں بھی دیا جائے گا۔