پشاور( شوبز ڈیسک ) زلفے دے کنٹرول کہ دلربا فیم اداکار رحیم شہزاد کے انٹرویو پہ مبنی شو گزشتہ روز خیبر پہ لاکھوں ناظرین نے دیکھا اور پسند کیا رحیم شہزاد سے جب جہانگیر جانی سے متعلق میزبان نے پوچھا تو رحیم شہزاد نے کہا کہ جہانگیر جانی کو فنکاروں کی غمی خوشی میں ضرور شریک ھونا چاھئے عروج ھمیشہ نہیں رھتا فلمسٹار شاھد خان کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھا انسان اور اداکار بھی ھے ملنسار اور عجز وا نکساری میں یکتا ھے رحیم شہزاد نے یہ بھی بتایا کہ ڈراموں کے علاوہ لاتعداد پشتو فلموں میں بطور ولن اور کریکٹر ایکٹر کے طور پہ بھی کام کیا جہاں جاتا ھوں میرے مداح مجھ سے ملتے ہیں میرے کام پہ تنقید اور تعریف کرتے ہیں آغاز ٹی وی سے کیا آج جس مقام پہ ھوں وہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ھے سینئر کا احترام کرتا ھوں خود کو بڑا اداکار نہیں سمجھا۔۔۔۔
جمعہ, جنوری 2, 2026
بریکنگ نیوز
- ٹانک میں امن جرگے کی کوششوں سے چار اہلکار رہا
- ریسکیو 1122 کرک کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری
- زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
- پاکستان کا بھارت کے 260 میگا واٹ ڈلہاستی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
- 2026 شروع، خیبر نیٹ ورک کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک
- غیر جمہوری اور پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا
- نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
- آئی سی سی رینکنگ جاری، نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

