لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہوچکا ہے اور اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدارموجود نہیں ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کو کاغذات میں ختم کیا جائے اور عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے ۔درخواست گزار نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے ۔تاہم، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے ، عدالت فورم نہیں۔بعدازاں، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔