پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو بطور پارٹی جوائن کر لیا۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہونے کے باوجود ہم ابھی تک آزادہیں، ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل کو بطور پارٹی جوائن کریں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں آج حلف نامے جمع کرائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہمارا اتحاد 7سے 8سال پہلے سے ہے، ہمارا اتحاد غیرمشروط اور کسی مطالبے کے بغیر ہے۔پالیسی بانی تحریک انصاف اورپی ٹی آئی کی ہوگی۔