اسلام آباد(فیاض احمد )تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں فیک نیوز تو ثابت ہو گئی مگر افواہ پھیلنے کے حوالے سے کالج انتظامیہ کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رپورث کے مطابق جب افواہ ابتدائی مراحل میں تھی تو کالج پرنسپل فوری انکوائری کرکے حقائق تک پہنچ سکتے اور افواہ کو مزید آگے پھیلنے سے روک سکتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعہ بیان کرنے والی لڑکی نے کمیشن کے سامنے واقعے سے انکار کردیا ہے ،اصل طوفان لڑکی کے بیان سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بحث نے کھڑا کردیا تھا ۔یہ مسلمہ حقیقت کہ سوشل میڈیا کے غبار کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں افواہ نے ایک آزمودہ ہتھیار کی شکل اختیار کرلی ہے ،افواہ کا ہتھیار اجتماعی اور انفرادی سطح پر مخالفین کو زیر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر افواہ پر سیاسی ،لسانی اور مذیبی تڑکہ لگا ہو تو افواہیں مارکیٹ میں اچھےدام پر بک جاتی ہیں۔ افواہ کیلئے غصہ اور اشتعال آگ پر جلتی کا کام کرتے ہیں،مطلب جو معاشرہ کسی بھی وجہ سے فرسٹریشن کا شکار ہو تو وہ غصہ نکالنے کے پلیٹ فارم یا موقع کی تلاش میں ہر دم تیار رہتی ہیں۔
چونکہ عوامی سطح پر ڈیجیٹل لٹریسی کا فقدان ہے ، اوپر سے اکثریتی غیر ذمہ دار و غیر پیشہ ور نو وارد سوشل میڈیا انفلوئنسرز لائیکس اور شئیرنگ کے چکر میں معاملہ بگاڑ کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس واقعہ میں مشہور یوٹیوبرز کے وی لاگ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فام پر پوسٹس اور تجزیے شاید ثبوت کیلئے کافی ہیں۔
افواہ پھیلانے میں صرف معاشرہ یا سوشل میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانا بھی جائز نہیں۔کسی نظریے کی طرف جھکاؤ،ناسمجھی یا دوسری کسی مجبوری کے تحت بعض پیشہ وار صحافی بھی افواہ پھیلانے کی جرم میں شعوری اور غیر شعوری طور پر شامل ہوتے ہیں۔
اس بارے میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے ایکس پر رائے دی ہے کہ صحافیوں کو میڈیا لٹریسی کی ضرورت ہے بہت سوں کو انفارمیشن کی تصدیق کرنے کا طریقہ نہیں آتا ۔جرنلسٹس بھی فیک نیوز کا ایک بڑا ذریعہ بن جاتے ہیں، میڈیا والوں کو بھی کوئی سمجھائے کہ آپکا کام صرف مائیک آگے کرنا ہی نہیں دماغ استعمال کیا کریں باتوں کا ناقدانہ جائزہ لیا کریں کہ کونسی بات درست ہے اور کونسی غلط اور افواہ کے زمرے میں آتی ہے۔
بدھ, اپریل 2, 2025
بریکنگ نیوز
- وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق بریفنگ دی
- ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- پاکستان کی ڈرون صلاحیت: جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برتری
- نوشہرہ: مسلح نقاب پوشوں کی خواجہ سراء پر فائرنگ، ایک جاں بحق
- بلوچستان کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم شہبازشریف
- لاہور میں چڑیا گھرکے ٹکٹ میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا
- نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا
- پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی سٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط