لکی مروت میں گزشتہ چار دنوں سے جاری پولیس کا دھرنا رات گئے ختم کردیا گیا ، دھرنا مذاکراتی کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ختم کیا گیا ۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد مرکزی شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔
لکی مروت دھرنے کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں اہم کردار مروت قومی جرگہ کے مشران نے ادا کیا۔
معاہدے کے اہم نکات کے مطابق لکی مروت پولیس کو بااختیار بنایا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق پولیس کو بکتر بند گاڑیاں اور دیگر وسائل دیے جائیں گے،پولیس فورس میں دیگر فورسز مداخلت ختم کی جائے گی۔
معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے لکی مروت پولیس کے زخمیوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا،دھرنے میں شامل پولیس اہلکاروں اور سویلین کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو پولیس دوبارہ دھرنا دے گی۔