Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے مابین غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    • جے یو آئی کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ
    • خیبر واچ: معاشرتی برائیوں کے خلاف مؤثر آواز اور عوامی احتساب کا پلیٹ فارم
    • خیبر سحر اسلام آباد: احمد شیر کے ساتھ ذائقہ دار اور معلوماتی صبح کا آغاز
    • خیبر ٹیلی ویژن کی خدمات پر فنکاروں کا خراج تحسین، سید سردار بادشاہ کا اعتراف
    • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، علما پر حملوں کی شدید مذمت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس بڑھ گیا
    • وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے مابین غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    اہم خبریں

    معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے مابین غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    مئی 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی :کور کمانڈرز کانفرنس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطاب

    معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

    یہ عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل "بنیانٌ مرصوص” کی مانند یکجا کھڑی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275 ویں کور کمانڈر ز کانفرنس منعقد ہوئی۔

    کانفرنس میں فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی۔

    آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    فیلڈ مارشل نے "معرکۂ حق” کا یاد گار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ” معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر مستعدی اور آپریشنل تیاری کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجے یو آئی کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    جے یو آئی کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ

    مئی 5, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس بڑھ گیا

    مئی 5, 2026

    وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

    مئی 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے مابین غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    مئی 5, 2026

    جے یو آئی کا مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ

    مئی 5, 2026

    خیبر واچ: معاشرتی برائیوں کے خلاف مؤثر آواز اور عوامی احتساب کا پلیٹ فارم

    مئی 5, 2026

    خیبر سحر اسلام آباد: احمد شیر کے ساتھ ذائقہ دار اور معلوماتی صبح کا آغاز

    مئی 5, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن کی خدمات پر فنکاروں کا خراج تحسین، سید سردار بادشاہ کا اعتراف

    مئی 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.