لاہور: 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جج خالد ارشد نے ملزم شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔
جمعرات, فروری 6, 2025
بریکنگ نیوز
- ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ
- پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کال چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے, وزیر دفاع
- کرک میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکارشہید، 6 زخمی
- عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کا جواب تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی
- کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا