لاہور: 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جج خالد ارشد نے ملزم شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔
جمعرات, جولائی 3, 2025
بریکنگ نیوز
- چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
- جنگ بندی امریکہ کے کہنے پر نہیں پاکستان کے ڈر سے کی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اعتراف
- گنڈاپور کی سیاسی شہادت کی خواہش اور چند سوال ؟
- جنوبی وزیرستان لوئر کے بعد جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روزہ کرفیو نافذ
- ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
- ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج
- وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ
- افغان کمشنریٹ یا منظم جرائم کا گڑھ ؟