Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج
    خیبرپختونخوا جولائی 2, 2025

    ریاست نے خیبر پختونخوا حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دونگا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج

    Facebook Twitter Email
    If the state topples the Khyber Pakhtunkhwa government, I will quit politics, challenges Chief Minister Ali Amin Gandapur
    خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگانا ہے تولگا کردیکھ لیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

     وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ریاست کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو خیبر پختونخوا حکومت گرادو،اگر ایسا کیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا ،تم سازشوں اور غیر آئینی اقدامات میں ناکام ہوگئے، اب قانونی طریقے سے صوبائی حکومت ختم کر کے دکھاؤ ۔

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کےحصول تک جدوجہد جاری رہےگی، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا پیغام ہے، تحریک انصاف میں دراڑ پیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا اورہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، نومئی اور بانی کےخلاف نفرت پھیلانے اور تحریک انصاف کے خلاف سازش تھی ۔

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھےگرفتارکرکےبانی کےخلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، نو مئی بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی نشانہ تھا، آئینی طریقے سےحکومت کونہیں گرایا جاسکتا، خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگانا ہے تولگا کردیکھ لیں ۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے، سانحات اللہ کی طرف سے ہو جاتے ہیں، آج دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، پہلےدن سے وفاق کو کہہ رہا ہوں مذاکرات کرو، وفاق سے کہا تھا افغانستان اپنا جرگہ بھیجتے ہیں، میری کوئی بات نہیں سن رہا ۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ذاتی اختلاف کسی سے نہیں ہے ، آج کے پارٹی اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر غور کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جس کا شوق ہے وہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لا کر دیکھ لے ، جو لوگ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس مطلوبہ نمبر پورے نہیں ہیں ۔

    اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو ، 8فروری کو عوام  نکلے یہ تاریخی دن تھا ، اس دن کو ہم بھولیں گے نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ لڑتے رہیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ انسانیت اور حقوق کی جنگ ہے ، ہماری سیٹیں چھین لینے سے جنگ ختم نہیں ہوگی ۔

    اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جیلوں میں قید کارکنوں کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، چیف جسٹس ہمارے کارکنوں کی اموات کی تحقیقات کےلیےجوڈیشل کمیشن بنائیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، سانحہ سوات پر بریفنگ
    Next Article ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی امریکہ میں سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.