Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سانحہ 9 مئی، مزید 60 مجرموں کو سزائیں،عمران خان کے بھانجے کو 10 سال قید کی سزا
    فیچرڈ

    سانحہ 9 مئی، مزید 60 مجرموں کو سزائیں،عمران خان کے بھانجے کو 10 سال قید کی سزا

    دسمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    May 9 tragedy, 60 more criminals sentenced, Imran Khan's nephew sentenced to 10 years in prison
    ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں ۔

    سزائیں پانے والوں میں  سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔

    بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6، ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطاقب  پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    بیان کے مطابق راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال، سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیڈکوارٹر دیراسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال، امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال،
    بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    بیان میں بتایا گیا کہ ۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    اس کے علاوہ ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال، گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4 سال، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

    آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9 سال، خالد نوازولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے، قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف
    Next Article خیبر پختونخوا میں 2024 کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، سی ٹی ڈی رپورٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.