محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم بدستور سرد اور مطع ابر آلود رہے گا.ہلکی بوندا باندی اور کہیں موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم بدستور سرد اور مطع ابر آلود رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ روز تیراہ میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ کالام میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 13ریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا،شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جڑواں شہروں سمیت خطہ پوٹھوہا،ہزارہ سمیت کشمیر کے مختلف اضلا ع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مظفرآباد شہر اور گرد و نواح اور دیگر شہری علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔وادی نیلم کے بلند پہاڑی علاقوں جاگرا، سرگن، شونٹھرگریس میں ہلکی برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیاہے جبکہ وادی لیپہ، مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور ضلع حویلی کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری جاری ہے۔ادھر لاہور میں صبح کے اوقات میں بارش کے بعد سری کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ بارش سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہو ا۔