Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک
    اہم خبریں

    بنوں میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک

    مارچ 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Militant attack on Baka Khel and Fatah Khel posts fails in Bannu
    بنوں میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے دو مختلف مقامات پر حملے پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث ناکام بنا دیے گئے۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکا خیل اور چوکی فتح خیل کو نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تھانہ بکا خیل میں تقریباً 45 منٹ جبکہ چوکی فتح خیل میں ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

    اہلکاروں کی فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور واکی ٹاکی بھی برآمد کر لی ہیں، جو اس حملے کی منصوبہ بندی اور شدت کو ظاہر کرتی ہیں۔

    واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل سجاد خان نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے بھی پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامن کیلئے افغانستان پاکستان کو تحریری یقین دہانی دینے کے لیے تیار ہے، سہیل شاہین
    Next Article اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ، موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے

    اپریل 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.