Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا
    • وزیراعظم نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری منصوبے کی منظوری دیدی
    • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس، حتمی لائحہ عمل طے پا گیا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • وفاقی حکومت کا کل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج بدترین مندی کے بعد کریش، کاروبار معطل، سرمایہ کاروں کا انخلا
    • نجیب اللہ انجم کا خودمختار ساوی کی خدمات کی تعریف، مستحقین کی مدد کی اپیل
    • خیبر نیوز پشاور کا ماہ صیام کے لیے دینی اور معلوماتی پروگرام "میاشتِ د برکتونو”
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
    بلاگ

    بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے

    جنوری 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Militants launch tech-enabled attacks in Bannu
    بنوں میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں اب روایتی ہتھیاروں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں سے شہری زندگی خوف میں جکڑی ہوئی

    (بنوں سے فرحت اللہ بابرکی تحریر ) :بنوں میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں اب روایتی ہتھیاروں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ کواڈ کاپٹر ڈرون جیسے جدید ہتھیاروں کے استعمال نے اس جنگ کی نوعیت ہی تبدیل کر دی ہے۔
    ذرائع کے مطابق عسکریت پسند اب براہ راست حملوں میں نائٹ ویژن گنز، لیزر گنز اور جدید کواڈ کاپٹر ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ڈرون نہ صرف مہنگے اور جدید ہیں بلکہ مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے میں انتہائی مؤثر بھی سمجھے جاتے ہیں۔

    تاہم مسلح عسکریت پسندوں اور ریاستی اداروں کے درمیان جاری اس حالیہ جنگ میں کواڈ کاپٹر ڈرون ایک نئے اور خطرناک ہتھیار کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی نشانہ بن رہے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے بنوں کے مختلف علاقوں میں سرکاری املاک اور رہائشی گھروں پر 20 سے زائد حملے کیے گئے، جن میں 9 شہری شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
    زیادہ تر حملے تحصیل بکاخیل، تھانہ میریان اور تحصیل میریان کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے، جہاں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔

    ریجنل پولیس افسر سجاد خان کے مطابق کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور سال 2025 کے دوران 300 سے زائد ممکنہ حملے ناکام بنائے گئے جبکہ عسکریت پسندوں کے چار کواڈ کاپٹر ڈرون ناکارہ بنائے جا چکے ہیں۔
    تاہم کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں کی یہ صورتحال نہ صرف ریاستی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے بلکہ شہریوں کے لیے بھی شدید خوف و ہراس کا باعث بن رہی ہے، جس کے باعث لوگ اب اپنے گھروں میں بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔

    خدری ممندخیل سے تعلق رکھنے والے میر محمد خان نے بتایا کہ ان کے بچے عصر کے وقت گھر کے ساتھ واقع حجرے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک اوپر سے کواڈ کاپٹر ڈرون نے حملہ کر دیا۔

    “جب ہم مسجد سے نکلے تو بچے خون میں لت پت پڑے تھے۔ حملے میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ باقی خوف کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ یہ منظر آج بھی میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔”

    اسی طرح تحصیل بکاخیل کے نوجوان کمیٹی کے صدر ملک فیض محمد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کواڈ کاپٹر ڈرون کی پروازیں معمول بنتی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

    “خواتین اور بچے خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور معمول کی زندگی متاثر ہو چکی ہے۔”

    عوام کا کہنا ہے کہ جب جنگ جدید ہو جائے تو عام شہری سب سے زیادہ غیر محفوظ ہو جاتے ہیں۔

    کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں نے پورے علاقے کا سکون چھین لیا ہے، لہٰذا حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کر کے ان حملوں کا سدباب کریں تاکہ شہری، خصوصاً بچے، اس مستقل خوف اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کر سکیں

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
    Next Article ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    عروج خان
    • Website

    Related Posts

    ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں اقتصادی و سیاسی بحران، عالمی توجہ پاکستان پر

    مارچ 5, 2026

    امن کی کنجی کابل کے ہاتھ میں !

    فروری 22, 2026

    غربت کی نئی لہر اور معیشت کا کڑا امتحان

    فروری 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا

    مارچ 9, 2026

    وزیراعظم نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری منصوبے کی منظوری دیدی

    مارچ 9, 2026

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اہم اجلاس، حتمی لائحہ عمل طے پا گیا

    مارچ 9, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    مارچ 9, 2026

    وفاقی حکومت کا کل سے ملک میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا اعلان

    مارچ 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.