خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں سے ایک جانب جانی اور مالی نقصان ہوا ہے وہاں صوبہ بھر میں بجلی کے 245 فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔
پیسکو کے ترجمان کے مطابق پشاور سرکل میں 83 اور خیبر سرکل میں 64 فیڈرزبارش سے متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مردان میں 21 اور صوابی میں بجلی کے 20 فیڈرز ٹرپ کرگئےہیں۔
پیسکو ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد سرکل 21، سوات سرکل 29 اور مانسہرہ میں بجلی کے 8 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان پیسکو کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرز متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل رہی۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات پر کام جاری ہے۔
بدھ, جنوری 28, 2026
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
- کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
- سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ
