Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی
    • چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    • پاک بھارت کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    • باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ
    • عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا
    • خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
    • بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیل کے بغیر ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی
    • ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست ہیں، پشاور ہائیکورٹ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےمریم نواز کو نامزد کر دیا
    اہم خبریں

    مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےمریم نواز کو نامزد کر دیا

    فروری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Muslim League (N) nominated Shehbaz Sharif for the Prime Minister and Maryam Nawaz for the Chief Minister of Punjab
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےمریم نواز کو نامزد کر دیا۔ اس بات کا اعلان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا  کیا ہے۔

    اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ  کے دوران شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں کو بتایا کہ پارٹی نے انہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی کمیٹیاں فیصلہ کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کامؤقف ہے پہلے مرحلے میں پی پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنےگی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔

    قومی اسمبلی کی پوزیشن

    قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔اس اتحاد کو مجموعی طور پر 156 اراکین کی حمایت حاصل ہے اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد حکومت بنانے کیلئے 172 ووٹ حاصل کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچ طلبا کی عدم بازیابی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19فروری کو نگراں وزیراعظم کو طلب کرلیا
    Next Article حب:فائرنگ سے دوبارہ گنتی کے تنازع پر 2 افراد جاں بحق،8 زخمی
    Web Desk

    Related Posts

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی

    مئی 15, 2025

    چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    مئی 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی

    مئی 15, 2025

    چاغی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    مئی 15, 2025

    پاک بھارت کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    مئی 15, 2025

    باجوڑ:وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ، گیٹ مکمل تباہ

    مئی 14, 2025

    عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو کرشمہ قرار دے دیا

    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.