آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بدقسمت گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، ریسکیو آپریشن میں 4 خواتین کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں، باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے جو علاقے کی سیر کے لیے آئے تھے، گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔
زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ،ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکار ریکسیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔