پشاور (شوبز ڈیسک) نامور پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ ان کی زندگی اور موت پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور اس کی مٹی ان کے خون میں شامل ہے۔ بیرون ملک مقیم گلوکارہ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے اور وہ کبھی بھی اپنی ماں دھرتی کے خلاف بات نہیں کر سکتیں۔
نازیہ اقبال نے کہا کہ وہ پشتون ہونے پر فخر کرتی ہیں اور اپنی شناخت پر ہمیشہ ناز رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی وصیت میں بھی یہ لکھ چکی ہیں کہ وفات کے بعد انہیں پشاور میں اپنے والد کے پہلو میں دفن کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مخالفین ان کی شہرت اور مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسی وجہ سے وہ من گھڑت اور بے بنیاد بیانات ان سے منسوب کرتے ہیں، حالانکہ ان بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔