Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, دسمبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ساڑھے 10 ہزار کا کوٹہ منظور
    • کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک
    • یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی
    • پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف
    • ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ
    • لاہور: 9 مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
    • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا
    فیچرڈ

    نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا

    اپریل 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    New Zealand beat Pakistan by 84 runs in the second ODI
    نیوزی لینڈ کے 292 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے293 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔

    کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ہے  78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

    پاکستانی نژاد محمد عباس 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ریس ماریو 18، نِک کیلی 31، ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریس ویل 17، نیتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2، فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    میزبان ٹیم کے مقررہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں ہمت ہار گئی اور دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 جبکہ فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے،عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    حارث رؤف کے 3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد ان کی جگہ بلے بازی کرنے والے نسیم شاہ نے دیدہ دلیری سے بلے بازی کی اور پاکستان کو 200 رنز عبور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 51 رنز کی شاندار باری کھیلی ۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کیوی ٹیم نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ۔

    مخالف ٹیم کے بین سیئرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ جیکب ڈفی  3، وِل اورورکے اور نیتھن سمتھ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی سٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
    Next Article لاہور میں چڑیا گھرکے ٹکٹ میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ساڑھے 10 ہزار کا کوٹہ منظور

    دسمبر 27, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    ايشز سيريز، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں پہلی اننگز میں آوٹ

    دسمبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں، ساڑھے 10 ہزار کا کوٹہ منظور

    دسمبر 27, 2025

    کوہلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد ہلاک

    دسمبر 26, 2025

    یو اے ای کے صدر کی صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 2025

    تاجکستان کی افغان طالبان کو سخت دھمکی

    دسمبر 26, 2025

    پی ٹی آئی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے،خواجہ آصف

    دسمبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.