Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا
    • بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
    • میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
    • بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف
    • ٹیکنالوجی کی نئی جنگ،پاکستان اور چین نے دنیا کو چونکا دیا
    • خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
    • آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی جوہری طاقت کا عالمی اعتراف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ،پاک فوج
    اہم خبریں

    کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ،پاک فوج

    ستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    No individual is above and exempt from the process of accountability, Pakistan Army
    No individual is above and exempt from the process of accountability, Pakistan Army
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت راولپنڈی  جی ایچ کیومیں  کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں کانفرنس کے شرکا نے شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے۔

    فورم نے ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔کانفرنس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے،

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘‘۔

    فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔

    اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک  آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا جبکہ  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشان مسعود کا غلطیوں کا اعتراف ،بنگلہ دیشی کپتان ٹیم کے معترف
    Next Article کاٹلنگ میں وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت کو تالا لگادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا

    مئی 22, 2025

    بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

    مئی 22, 2025

    میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 22, 2025

    سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

    مئی 22, 2025

    بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.