Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, فروری 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لئے، عُمان اور نیپال کو شکست
    • حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، وزیر خزانہ
    • وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال
    • یوکرین پر روسی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں پر وقار تقریب
    • ’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ
    • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے سہولت دینے کا حکم
    • بنگلادیش میں جنرل اليکشن کیلئے ووٹنگ ، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹےکا مقابلہ متوقع
    • جب قیادت مفادِ عامہ کو ترجیح دے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شان مسعود کا غلطیوں کا اعتراف ،بنگلہ دیشی کپتان ٹیم کے معترف
    اہم خبریں

    شان مسعود کا غلطیوں کا اعتراف ،بنگلہ دیشی کپتان ٹیم کے معترف

    ستمبر 3, 2024Updated:ستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Shaan Masood's confession of mistakes
    Shaan Masood's confession of mistakes
    Share
    Facebook Twitter Email

    بنگلا دیش سے ہوم ٹیسٹ میں تاریخی وائٹ واش ہونے کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ٹیم  پاکستان کے کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگ لی۔

    ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش سے شکست پر ہم قوم سے معافی مانگتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کی طرف سوچنا ہوگا کہ کیسے بہتر کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سارا سکواڈ میری مرضی اور مشاورت سے سلیکٹ ہوا تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں ذہنی پختگی اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، 10 ماہ بعد سب بولرز نے ریڈ بال کرکٹ کھیلی ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ مخالف ٹیم کی اپنی خاصیت ہے جو دونوں ٹیسٹ میچز میں نظر آئی۔ دوسرے میچ میں 26 رنز پر 6 آؤٹ سے بنگلا دیش کھیل میں واپس آیا اور پہلے ٹیسٹ میں 260 کی برتری میں پانچ آؤٹ تھے، دونوں میچز میں برتری حاصل کر کے جیت نہیں سکے۔

    شان مسعود نے کہا کہ دونوں میچوں میں پچ مختلف تھی، بیٹگ اور بولنگ میں آغاز اچھا تھا لیکن اس کو جاری نہیں رکھ سکے، ہمیں اپنی کرکٹ کو مزید بہتر کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایسا تھا جس میں خرم شہزاد دستیاب نہیں تھے، آج بہت کوشش کی لیکن جو مواقع ملے اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کرکٹ ہے جسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور لفٹ ہینڈ باؤلر کی کمی محسوس کی۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے  پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہمارے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،جیت کا سہرا تمام کرکٹرز کے سر ہے۔

    بنگلہ دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ مہدی حسن مرزا محنتی کرکٹر ہیں اور وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دے رہے ہیں، سیریز میں بھی مہدی حسن مرزا نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا حکومت کا بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
    Next Article کوئی بھی فرد احتساب کے عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ،پاک فوج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لئے، عُمان اور نیپال کو شکست

    فروری 12, 2026

    حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، وزیر خزانہ

    فروری 12, 2026

    وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال

    فروری 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور اٹلی نے اپنے میچز جیت لئے، عُمان اور نیپال کو شکست

    فروری 12, 2026

    حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، وزیر خزانہ

    فروری 12, 2026

    وزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال

    فروری 12, 2026

    یوکرین پر روسی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں پر وقار تقریب

    فروری 12, 2026

    ’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

    فروری 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.