Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    • خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
    • پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا،انصاف تو اللہ کا کام ہے جج صرف فیصلہ کرتے ہیں، جسټس جمال مندوخيل
    اہم خبریں

    کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا،انصاف تو اللہ کا کام ہے جج صرف فیصلہ کرتے ہیں، جسټس جمال مندوخيل

    مئی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    No worker is anyone's slave, justice is the work of Allah, judges only decide, Justice Jamal Mandokhel
    مجھےخوف ہے کہ جو میراحلف ہےکہیں میں اس کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا؟جج سپریم کورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں ۔

    اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ  آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا ۔

    انہوں نے کہا آئین کے مطابق تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، آئین کے مطابق کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے، ہم نے قوم کے حقوق کے تحفظ کیلئےحلف لیا ہے ۔

    جسٹس مندوخیل نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے کام کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ صرف آپ کو مزدور اور مجھے جج کا نام دیا گیا ہے، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں اس عہدے پر بیٹھا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ جس صوبے سے میرا تعلق ہے وہاں کان کنی کا کام ہے جو مزدور کرتے ہیں، مزدورکان کے اندر جاتے ہیں، ان مزدوروں کےحوالے سے قوانین حکومت کو بنانے چاہئیں، آئین میں درج حقوق سب کو ملنے چاہئیں، کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا ۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کےتحفظ کا ہم نےحلف لیاہے، ہم نےجوبھی فیصلہ کرنا ہے وہ کسی کے دباؤ،خوف اور لالچ میں آئے بغیرکرنا ہے، اپنے اور ساتھی ججز کی جانب سے یقین دلاتاہوں ہم انصاف اورحقوق کا تحفظ کریں گے، آئیں جو بھی مسئلہ ہے اس پر مل بیٹھیں ۔

    انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں ہم ججز انصاف نہیں کرتے، انصاف تو اللہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنےسامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں، مجھےخوف ہے کہ جو میراحلف ہےکہیں میں اس کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا؟

    جسٹس مندوخیل نے کہا کوئی فریق کہےگا کہ میراحق ہے مگر میں تو وہی فیصلہ کروں گا جو میرےسامنے دستاویز ہے، اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا
    Next Article اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025

    ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ستمبر 10, 2025

    قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    ستمبر 10, 2025

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.