سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے مران شاہ میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 9 دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی بھی اطلاع ہے ۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔