صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
صدر مملکت کی منظوری اور وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے بعد پشاورہائیکورٹ میں ججز کی تعداد20 سے بڑھا کر 30کر دی گئی ہے ۔
صدرآصف زرداری نے ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی سمری موصول ہو چکی ہے ۔صوبے میں مخالف سیاسی جماعت کے باوجود ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا تھا، اس بل میں عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تجویز ہے۔