Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا کے فنکاروں کے رجسٹریشن فارم کلچر ڈیپارٹمنٹ میں جمع، سعیدہ خان کا عزم
    • شینو مینو شو میں فوک گلوکار فریدون باچہ کی شاندار پرفارمنس، ناظرین کا بھرپور ردِعمل
    • کرکٹ،سفارتکاری اور پاکستان کا فیصلہ
    • قومی ٹیم 15 فروری کو بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں شیڈول میچ کھیلے گی ، وزیراعظم نے اجازت دیدی
    • پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ
    • ورلڈ ڈیفنس شو؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی خصوصی شرکت، شو میں جے ایف17 طیارہ نمایاں رہا
    • القادر ٹرست اور توشہ خان کیسز میں ضمانت اور بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواستیں خارج
    • پی ٹی آئی۔۔۔۔۔سیاسی پارٹی یا فین کلب؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
    اہم خبریں

    سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

    جنوری 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    On the first day of the Sydney Test, Pakistan's team scored 313 runs in the first innings
    Share
    Facebook Twitter Email

    سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔

    اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے کیلئے آنے والے دونوں بیٹس مین عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔

    عبداللہ شفیق صرف دو گیندیں کھیلے انہیں مچل اسٹارک نے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔صرف دو ہی گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ہاتھوں میں کیچ تھما کر  پویلین لوٹ گئے۔

    شان مسعود نے 35 اور بابر اعظم نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا وہ 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ ساجد خان نے 15 رنز بنائے اور سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی،وہ 53 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔حسن علی کوئی رن نہ بنا سکے۔

    نو وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان آل رائونڈر عامر جمال نے فاسٹ بائولر میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، انہوں  نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناتھن لیون کا شکار بنے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔

    سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشاہ رخ خان نے ایک سال میں 25 ارب روپے کمائے
    Next Article قومی ادارہ صحت:ملک بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے
    Web Desk

    Related Posts

    قومی ٹیم 15 فروری کو بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں شیڈول میچ کھیلے گی ، وزیراعظم نے اجازت دیدی

    فروری 9, 2026

    پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ

    فروری 9, 2026

    ورلڈ ڈیفنس شو؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی خصوصی شرکت، شو میں جے ایف17 طیارہ نمایاں رہا

    فروری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے فنکاروں کے رجسٹریشن فارم کلچر ڈیپارٹمنٹ میں جمع، سعیدہ خان کا عزم

    فروری 10, 2026

    شینو مینو شو میں فوک گلوکار فریدون باچہ کی شاندار پرفارمنس، ناظرین کا بھرپور ردِعمل

    فروری 10, 2026

    کرکٹ،سفارتکاری اور پاکستان کا فیصلہ

    فروری 9, 2026

    قومی ٹیم 15 فروری کو بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں شیڈول میچ کھیلے گی ، وزیراعظم نے اجازت دیدی

    فروری 9, 2026

    پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، وزیر خزانہ

    فروری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.