23مارچ یوم پاکستان میں صرف دو دن باقی۔پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ پریڈ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے افراد بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔پاکستان کی رنگین ثقافت کو پریڈمیں آنے والے مہمانان خصوصی کیلیے دلچسپ طریقے پیش کرنیکی بھی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔
پریڈ میں فلوٹ پیش کرنیوالے پاکستانیوں نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت وادیوں،بہتے چشموں اورچناروں کی سرزمین سے ہم اپنی ثقافت کو لے کر آئے ہیں یوم پاکستان کی اس ایونٹ میں مہرگڑھ کی سرزمین بلوچستان کی ثقافت کو 23مارچ کی پریڈمیں ہم ایک گلدستے کی صورت میں پیش کررہے ہیں،اونچے پہاڑوں،لمبی جھیلوں اورخوبصورت وادیوں سے ہم آپ کو اپنی میٹھی زبان شینا میں یوم پاکستام کی مبارکباد دیتے ہیں۔خیبر پختونخواہ نڈر،بیباک اورمہمان نوازلوگوں کی سرزمین سے ہم آئے ہیں ۔
یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب میں دیگرصوبوں کی طرح شریک ہونے کے لیے قرار دار پاکستان لاہور میں ہی منظور ہوئی اورہم یہاں صوبہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت لیکر آئے ہیں۔ہم یوم پاکستان کا دن پورے جوش وجذبے سے منائیں گے اور ہمارے ڈانسر اورسنگر سندھ کی ثقافت پوری دنیا کو دکھائیں گے۔پاکستان ہماری جان،پاکستان ہماری شان،پاکستان زندہ آباد۔