Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, فروری 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان طالبان کے 133 جنگجو ہلاک، متعدد چوکیاں تباہ
    • پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلاف مگر عمران کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    • پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ
    • بنو میں اغوا کے بعد دو بھائی قتل، علاقے میں سوگ کی فضا
    • سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ
    • خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
    • حاضر سروس بھارتی فوجی اہلکار منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار
    • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان طالبان کے 133 جنگجو ہلاک، متعدد چوکیاں تباہ
    اہم خبریں

    آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان طالبان کے 133 جنگجو ہلاک، متعدد چوکیاں تباہ

    فروری 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک افغان سرحد پر کشیدگی اور آپریشن غضب للحق

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن "غضب للحق” جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 27 افغان چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔

    افغان طالبان کی جانب سے سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، چترال، مہمند، کرم اور انگور اڈہ سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور جواب دیا۔ متعدد افغان چیک پوسٹیں، اسلحہ ڈپو اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔

    بھاری عسکری نقصان اور فضائی کارروائیاں

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں تین افغان بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور دو اسلحہ ڈپو تباہ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 80 سے زائد ٹینک، توپ خانے اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

    پاک فضائیہ نے ننگرہار اور قندھار میں مبینہ طور پر اہم ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹکس بیسز کو نشانہ بنایا۔ ڈرونز کے ذریعے بھی افغان پوسٹوں کو ٹارگٹ کیا گیا جبکہ کواڈ کاپٹر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔

    سول آبادی پر حملے اور زخمی شہری

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے باجوڑ کے علاقوں لغڑئی اور گرد و نواح میں مارٹر گولے فائر کیے، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید برآں ایک مسجد کو بھی شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے متاثر ہوئے۔

    قومی قیادت کا ردعمل

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغان طالبان کو مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت میں افواج کے عزم کو سراہا اور واضح کیا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا اور متعدد فوجی تنصیبات تباہ کی گئیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے ہر حد تک جائے گا اور افغانستان کو پرامن ہمسایہ بننا ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنگ افغانستان نے شروع کی لیکن اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے دشمن کی جارحیت کی مذمت کی اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی میں ہزاروں اختلاف مگر عمران کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    Web Desk

    Related Posts

    پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلاف مگر عمران کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    فروری 26, 2026

    پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ

    فروری 26, 2026

    بنو میں اغوا کے بعد دو بھائی قتل، علاقے میں سوگ کی فضا

    فروری 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آپریشن غضب للحق: پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان طالبان کے 133 جنگجو ہلاک، متعدد چوکیاں تباہ

    فروری 27, 2026

    پی ٹی آئی میں ہزاروں اختلاف مگر عمران کے اندر رہنے پر مکمل اتفاق ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    فروری 26, 2026

    پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ

    فروری 26, 2026

    بنو میں اغوا کے بعد دو بھائی قتل، علاقے میں سوگ کی فضا

    فروری 26, 2026

    سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ

    فروری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.