آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشتگردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک دہشتگردبلوچستان میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشتگرد 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شہید پر حملے میں بھی ملوث تھے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آج کے آپریشن میں اس گھناونے فعل کا بدلہ لے لیا ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لے آئے ہیں ۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔