Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    • پشاور سکول سانحہ: انکوائری کمیٹی کی تشکیل، 24 گھنٹوں میں‌ رپورٹ طلب
    • پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
    • پشاور اسکول حادثہ، خیبر پختونخوا میں 13 سالہ حکومتی کارکردگی پر سوالات
    • پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں ایک ارب روپے کے دستانوں کی کرپشن کا انکشاف
    اہم خبریں اگست 20, 2024

    خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں ایک ارب روپے کے دستانوں کی کرپشن کا انکشاف

    Facebook Twitter Email
    One billion rupees corruption revealed in buying gloves in Khyber Pakhtunkhwa
    One billion rupees corruption revealed in buying gloves in Khyber Pakhtunkhwa
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں گزشتہ  نگراں حکومت کی ایک ارب کے دستانوں کی ہیرا پھیری کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ 2 کروڑ 82 لاکھ دستانوں کے حوالے سے متعلقہ افسران بے خبر نکلے۔

    دستاویزات کے مطابق محکمہ صحت نے 2024 میں ایگزامنیشن دستانے خریدنے کا فیصلہ کیا، فروری، مارچ میں 98 کروڑ 39 لاکھ روپے مالیت کے دستانے خریدے گئے۔

    دستا ویز میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں فی دستانے کی قیمت 7 سے 9 روپے ہے لیکن دستانے کی خریداری 22 روپے 60 پیسے میں کی گئی، ایک دستانے کے جوڑے میں 13 سے 15 روپے کی بدعنوانی کی گئی۔

    دستانوں کی خریداری کیلئے 98 کروڑ 39 لاکھ کی ادائیگی 2 چیک میں کی گئی ایک چیک 7 فروری 2024 اور دوسرا چیک 20 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا، جبکہ 60 لاکھ دستانے کیٹگری ڈی ہسپتال متنی پشاور کو دیئے گئے۔

    ڈی ایچ کیو باجوڑ کو 30 لاکھ دستانے، شمالی وزیر ستان کے ہسپتالوں کو 1 کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار دستانے دئیے گئے، تینوں اضلاع کے ذمے دار افسران اس بات سے انکاری ہیں کہ ان کو دستانے فراہم کئے گئے۔

    محکمہ صحت کی ایک انکوائری کے مطابق اس وقت محکمہ صحت کے پاس صرف اور صرف 43 لاکھ دستانے موجود ہیں جبکہ 3 کروڑ 92 لاکھ دستانے ہوائی رسیدوں پر خریدے گئے ہیں جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

    اس حوالے سے وزیر صحت قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت میں جوکرپشن ہوئی ہے وہ سب کچھ سامنے لا رہے ہیں، نگران حکومت میں اور بھی  بہت کچھ ہوا  ہے سب عوام کو بتائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دستانوں کے سکینڈل میں جو جو ملوث ہونگے کوئی رعایت نہیں برتیں گے، بانی پی ٹی آئی کا ویژن ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمستونگ میں کارروائی،ڈی سی پنجگور پر حملے میں ملوث 3دہشتگرد ہلاک،3زخمی
    Next Article پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی عوام کو بجلی بلز پر ریلیف دے،وزیراعظم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 15, 2026

    امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 15, 2026

    امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: انکوائری کمیٹی کی تشکیل، 24 گھنٹوں میں‌ رپورٹ طلب

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.