Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
    • ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست
    • وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
    • سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور
    • شینو مینو شو گرینڈ فیملی عید اسپیشل مردان میں 16 فروری کو ریکارڈ ہوگا
    • پشاور کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ورثے کا آئینہ دار پروگرام “پیخاور خو پیخاور دے کنہ”
    • آنکھ کی بگڑتی صحت، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع
    • سی ٹی ڈی پنجاب کا مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک ماہ کے دوران 26 دہشت گرد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی عوام کو بجلی بلز پر ریلیف دے،وزیراعظم
    اہم خبریں

    پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا حکومت بھی عوام کو بجلی بلز پر ریلیف دے،وزیراعظم

    اگست 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Like Punjab, the KP government should also provide relief to the people on electricity, Prime Minister
    Like Punjab, the KP government should also provide relief to the people on electricity, Prime Minister
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جو بجلی یونٹ پر ریلیف دیا وہ پنجاب حکومت کا اپنا پیسہ ہے اس میں وفاق کا کوئی کردار نہیں، باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ریلیف کے متعلق منفی باتیں سننے کو ملیں، کے پی کے وزیر نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کو ریلیف دیا یہ کتنی زیادتی کی بات ہے، پنجاب نے اپنے فنڈز سےریلیف دیا ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت بھی اپنے عوام کو ریلیف دے سو بسم اللہ، انہیں پنجاب حکومت کو فالو کرتے ہوئے دین اور دنیا دونوں کمانے چاہیئں مگر اس پر سیاست سے پرہیز کریں اور حقائق کو مسخ نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح چند روز قبل پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 500 یونٹ تک صارفین کو دو ماہ کے بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا جس کے لیے انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے مختص کیے اس میں وفاق نے کوئی حصہ شامل نہیں کیا،یہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے عوام کو تحفہ دیا باقی صوبے بھی بسم اللہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر ہے جو کہ 38 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے گیارہ فیصد پر آچکی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا، آئی ایم ایف کو دیے آمدنی اور ٹیکسوں کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا، پاور سیکٹر میں نقصانات میں کمی لانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ڈی کے بجٹ میں 50ارب روپے کی کٹوتی کرکے گھریلو صارفین کو تین ماہ کے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا جس سے پاکستان کے 86 فیصد گھریلو صارفین مستفید ہوئے، بلوچستان کی حکومت کو شراکت داری کے ساتھ 70 ارب روپے کے 28 ہزار سولر پینل دینے کا منصوبہ بنایا جس میں وفاق 55 ارب روپے دے گا تاکہ بجلی کی چوری کم ہو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں ایک ارب روپے کے دستانوں کی کرپشن کا انکشاف
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کی متعلقہ حکام کو میٹا کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026

    سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور

    فروری 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

    فروری 14, 2026

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ نے اپنے میچز جیت لئے، نيوزی لینڈ، سکاٹ لينڈ اور عمان کو شکست

    فروری 14, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    فروری 14, 2026

    سید ظاھر علی شاہ کا خودمختار ساوی کے ذریعے مستحق افراد کی مدد پر زور

    فروری 14, 2026

    شینو مینو شو گرینڈ فیملی عید اسپیشل مردان میں 16 فروری کو ریکارڈ ہوگا

    فروری 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.