Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ، پانچ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران  فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

مارے گئے دہشت گردسیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.